ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میڈرڈ میں کاتالونیا کے سابق سربراہ کے خلاف مقدمہ شروع

میڈرڈ میں کاتالونیا کے سابق سربراہ کے خلاف مقدمہ شروع

Thu, 02 Nov 2017 18:45:56    S.O. News Service

میڈرڈ،2؍ نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہسپانوی دارالحکومت کی ایک عدالت میں کاتالونیا کے سابق صدر کارلیس پوچ ڈیمونٹ اور ان کے تیرہ ساتھیوں کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر ان میں سے کئی افراد تو حاضر ہو گئے تاہم توقع کے عین مطابق پوج ڈیمونٹ وہاں موجود نہیں تھے۔ پوج ڈیمونٹ آج کل برسلز میں مقیم ہیں۔ ان حالات میں ان کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا سکتے ہیں، جس کے بعد بیلجیم میں انہیں زبردستی گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ میڈرڈ حکومت ان افراد پر بغاوت اور سرکاری رقوم کے غلط استعمال کے الزامات عائد کرتی ہے۔


Share: